میسی کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی


ارجنٹینا، نیدرلینڈ کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو دوسرے کوارٹرفائنل میں پینالٹی ککس پر چار تین سے ہرا دیا، پہلے دونوں ہاف میں میچ دو دو گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، سنسنی خیزمیچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی جیت، کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل

اس اہم مقابلہ کے دوران  ایک درجن سے زیادہ کارڈز دکھائے گئے پینلٹیز کے مرحلے میں ارجنٹائن کے گول کیپر آسٹن ولا کے ایمی مارٹینیز ہیرو بن کر ابھرے۔

ارجنٹائن کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں کروشیا کے ساتھ ہو گا جنھوں نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو بھی پیلنٹی مقابلے میں ہی شکست دی۔


متعلقہ خبریں