عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں، رانا ثنااللہ


وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تماشہ لگایا ہوا ہے، مختلف تاریخوں پر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہد ے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، ہم اپنے کیسز کلیئرکرنے نہیں آئے، ہم پر الزامات عائد کیے گئے، ڈیلی میل نے معافی مانگی ہے کیونکہ ان کے پاس ثبوت نہیں تھے۔

پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جھوٹے کیسز بنوائے گئے، ہمارے خلاف بنائے گئے بےبنیاد کیسز ختم ہونے چاہییں، شہباز شریف کے حق میں دنیا بھر سے گواہی آئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس اگر اقتدار نہیں تو سب کچھ غلط ہے، اگر ہم پر بےبنیاد الزامات اور مقدمات ہیں تو ہم کیوں ختم نہ کرائیں، ہمارے کیسز انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میرا ذاتی معاملہ ہے، توشہ خانہ سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی ہے، عمرا ن خان فرح سے متعلق کیوں جواب نہیں دیتے، انہوں نے 50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگوایا ہے،عمرا ن خان دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنوائے اور خود کرپشن میں ملوث تھا۔ ہمارے خلاف منشیات کے مقدمہ درج کروائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، رانا ثنا اللہ

نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ الیکشن میں یہاں ہوں اور ٹکٹس تقسیم کریں، نواز شریف نے پارٹی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، اگر اسمبلی توڑتے ہیں تو وزیر اعظم کمپین کا حصہ نہیں ہوں گے، نوازشریف کا پاکستان میں مہم کے لیے ہونا اہم ہے، عمران خان نے تماشہ لگایا ہے، مختلف تاریخوں پر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں۔

اعظم سواتی نے 2 ادارو ں کے خلاف بیانات دیئے، ان جیسا رویہ ہم نے اختیار کرنا ہوتا تو ایسا مقدمہ نہ بنتا کہ چار دن بعد بری ہوگئے، عمران خان نے کبھی مجھے مذاکرات کی دعوت دی ہی نہیں ، نہ ہی مذاکرات ہورہے ہیں، عارف علوی مذاکرات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم الیکشن لڑیں گے اور 2018 والا ماحول نہیں ہوگا،عو ام مہنگائی کی وجہ سے ناراض ہیں، ہم ان کے پاس جائیں گے ، مہنگائی اور باقی تمام مسائل سے متعلق حقائق عوا م کے سامنے رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں