ارشد شریف کی موت سے قبل تشدد کے شواہد نہیں ملے

arshad sharif

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ارشد شریف کی موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

وائس آف امریکا کے مطابق صحافی ارشد شریف کی ایسی چالیس تصاویر حاصل کی ہیں جو نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئیں۔

ہائی ریزولوشن پکچرز کے سائنسی تجزیے کے بعد امریکی ماہرین نے بتایا کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملتے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی آئی تشکیل

وائس آف امریکا کا کہنا ہے کہ  صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی جو تصاویر موصول ہوئیں وہ کہیں شائع نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر جسم کے بیرونی حتی کہ اندرونی اعضا کا اس واضح انداز میں احاطہ کرتی ہیں کہ ماہرین کو تجزیے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں