پولیس کو ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کالز کرنے والا شخص گرفتار


ٹوکیو: پولیس کو ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کالز کرنے والے معمر شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے علاقے سیٹما پریفیکچر کے رہائشی 67 سالہ معمر شخص نے رواں سال 30 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران پولیس کو مجموعی طور پر 2 ہزار 60 کالز کی تھیں۔

مذکورہ شخص کو کہنا ہے کہ وہ پولیس پر اپنے غصے کا اظہار کرنا چاہتا تھا اور میں یہ بھی جانتا تھا کہ پولیس تنگ آکر میرے گھر پر ضرور چھاپہ مارے گی۔

پریفیکچورل پولیس ہیڈکوارٹرز کو مسلسل کالز موصول ہونے پر پولیس مذکورہ شخص کے گھر چھاپہ مارنے پر مجبور ہو گئی۔ پولیس نے معمر شخص کو پولیس کے کام میں رکاوٹ کے الزام میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر ہرجانے کا دعوی کرنے والے کو خود جرمانہ دینا پڑ گیا

پولیس ہیڈکوارٹرز کو مذکورہ شخص کی جانب سے 9 دنوں کے دوران موصول ہونے والی کالز کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں تو یہ ہر 6 منٹ میں اوسطاً ایک کال بنتی ہے اور ان کالز کا ٹوٹل وقت تقریباً 27 گھنٹے بنتا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص تحقیقات میں تعاون نہیں کرنا چاہتا اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے کس وجہ سے ایک ہفتے کے مختصر عرصے میں اتنی زیادہ کالز کیں۔


متعلقہ خبریں