آواران میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

12 جاں بحق

شمالی وزیرستان،گاڑی کے قریب دھماکہ،بڑے پیمانے پر شہادتیں


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے آواران  بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ آواران کے بازار میں ہوا جس کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق شخص کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے بچوں اور خاتون سمیت دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بری

انہوں نے کہا کہ دہشت و وحشت کی فضا پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں اور دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں