فیفاورلڈکپ، سابق مس کروشیا کو میدان سے نکال دیا گیا


دوحا: فیفا ورلڈکپ کے دوران مختصر لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کر لیا۔ جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔

نامناسب لباس زیب تن کرنے پر جب مس کروشیا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکلنے کی ہدایت کی تو انہوں نے اہلکاروں سے بات کرنا چاہی تاہم انہیں میدان سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا۔

قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز، ارجنٹائن کے سنسنی مقابلے میں امریکی صحافی کی موت ہو گئی

اس سے قبل پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ برازیلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم پینلٹیز ککس پر کروشیا نے میچ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں کروشیا کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہو گا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی قطر نے شائقین کو آگاہ کر دیا تھا کہ میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں دے جائے گی۔ جس پر یورپی ممالک کی جانب سے قطری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں