پاکستان پی ڈی ایم کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت کی کرپشن کو میڈیا میں نمایاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بری

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جلد انتخابات کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کیا جائے جبکہ سلیمان شہباز کی واپسی اور اس کے مقدمات کو اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو نے جس طرح ملکی معیشت کو تباہ کیا اسے سامنے لایا جائے اور پی ڈی ایم حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں عوام کے سامنے لائی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا ہے اور پاکستان کو اقتصادی بھنور سے نکالنے کا واحد طریقہ فوری انتخابات ہیں۔


متعلقہ خبریں