جاوید آفریدی نے ایم جی کے چاہنے والوں کو خوشخبری سنا دی


پشاور زلمی کے سربراہ اور ہائیر گروپ کے سی ای او جاوید آفریدی نے ایم جی کے چاہنے والوں کو خوشخبری سنا دی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنائی گئی ایم جی ایچ ایس کی بکنگ کا آغاز 12 دسمبر 2022 سے ہو رہا ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ایم جی ایچ ایس کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔

ایم جی ایچ ایس کے حوالے سے جاوید آفریدی نے ہم نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم جی کو پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا باضابطہ لائسنس کا اجرا ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم جی کی گاڑیاں اب پاکستان میں بنیں گی جس سے بکنگ کرانے والوں کو کار کے حصول کا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ایم جی ایچ ایس کی خصوصیات


متعلقہ خبریں