حقیقی کامیابی عوام کے اعتماد سے حاصل ہوتی ہے، احسن اقبال


نارووال: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاست میں حقیقی کامیابی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب عوام کا اعتماد حاصل ہو۔

احسن اقبال نارووال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جس پرسات کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اوراللہ کی زمینی مخلوق سے ڈیل کی کوشش کی ہے جس کا ثبوت الیکشن 2013 میں ن لیگ کی کامیابی ہے، عوام الیکشن 2018 میں بھی نوازشریف اور شہبازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے اور دو تہائی اکثریت  سے کامیاب  کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو کسی کے رحم وکرم  پر نہیں چھوڑ سکتے، مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیروں اوردہشت گردی سے نکال کرمعیشت مضبوط کی ہے۔

وفاقی وزیرنے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اب تک نگراں وزیراعلی کا فیصلہ نہ کرسکی وہ ملک کے بڑے بڑے فیصلے کیسے کرسکتی  ہے۔


متعلقہ خبریں