فیفا ورلڈ کپ:فرانس سیمی فائنل میں،لائن اپ مکمل


فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائلز کے لیے لائن اپ مکمل ہو گئی۔ فرانس انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

فرانس فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ فرانس نے انگلینڈ  کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ میچ دو، دو گول سے برابر کرنے کا اہم موقع انگلش کپتان نے گنوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: ایک اوربڑا اپ سیٹ، پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین  میچ کے اختتامی لمحات میں پینالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ فرانس کی جانب سے شوامینی اور اولیور  جیروڈ نے گول کیے۔انگلینڈ کی جانب سے واحد گول ہیری کین نےکیا۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو مراکش کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں