کراچی میں فائرنگ سے3بھائی جاں بحق ہوگئے

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

کراچی کے علاقے  گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی گبول ٹاؤن میں ندی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ لواحقین نے واقعے کو منشیات فروشوں کا حملہ جبکہ پولیس نے ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے دس سے زائد خول بھی ملے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا ۔

مقتولین کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتولین کا تعلق ژوب سے تھا،کراچی کے صنعتی ایریا میں چوکیداری کا کام کرتے تھے۔

تفصیل کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق دو بھائی غیر شادی شدہ جبکہ تیسرا چار بچوں کا باپ تھا۔


متعلقہ خبریں