20 دسمبر تک انتخابات کا فارمولا نہ بنا تو اسمبلیا ں تحلیل کریں گے،فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پی ڈی ایم کو انتخابات کا فارمولا بنانے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔


ان کا کہنا ہے کہ  پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں20مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، عمران خان

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہےکوئی پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے۔


ان کا کہنا ہے کہ  ملک چلانا ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں۔  پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔


متعلقہ خبریں