اسلام آباد:ٹریل سکس میں 9 تیندووں کی نشاندہی

تیندوے کی موجودگی کے باعث ٹریل 6 بند 

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز کا ٹریل 6 بند کر کے لیپرڈ پریزرویشن پارک بنایا ہے۔ اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندووں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے مارگلہ نیشنل پارک میں قائم لیپرڈ پریزرویشن زون کا دورہ کیا۔

انہوں نے  ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ  تیندوؤں کے تحفظ اور لوگوں کی حفاظت کے لیے صرف گائیڈڈ ٹورز کی اجازت ہے۔


انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔ اس نیشنل پارک کا شمار محفوظ علاقوں میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک جانوروں، پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کا قدرتی مسکن ہے، یہ پاکستان کے لیے مثبت خبر اور بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے ہمیں قدرتی جنگلی حیات کو ان کے مسکن واپس دینے ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلی حیات، قدرتی ماحولیات اور نیشنل پارک کی بحالی ہم سب کی ذمے داری ہے۔


متعلقہ خبریں