نوازشریف کے وطن آنے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، خرم دستگیر

عید الاضحیٰ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، نہیں کہہ سکتے، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نوازشریف کے آنے کی تاریخ ان کے ڈاکٹرز دیں گے،پارٹی کی ترجیحات نوازشریف کی صحت ہے، فی الحال نوازشریف کے وطن آنے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

ہم نیوز کے پروگرام خبر اور تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہوجاتی ہیں تو پھران 3 مہینے کے اندرنوازشریف آئیں گے،توقع ہے کہ مریم نواز ،نوازشریف سے پہلے وطن واپس آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈٹ کر فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے،عمران خان جان بوجھ پر تصادم چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے کوئی چانسزنہیں ہیں، ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں، چند ہفتوں میں معاشی صورتحال بہتر نظر آئے گی۔

ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، خرم دستگیر

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مختلف عرب ممالک کے ساتھ معاشی معاہدے کرنے جا رہے ہیں، پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا ہے وہ ہم دے رہے ہیں، انشااللہ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت مزید نہیں بڑھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ روس سے کم قیمت پر تیل خریدنے کے حوالےسے مثبت پیشرفت ہوئی ہے،اگلے مہینے کے آغاز میں روس کے کچھ وزرا اور تیل ادارے کے سربراہان پاکستا ن آئیں گے۔


متعلقہ خبریں