برطانیہ برف کی چادر سے ڈھک گیا


برف باری فطرت کا حسن بھی ہے اور امتحان بھی، شدید برف باری سے پورا برطانیہ برف سے ڈھک گیا، سردی کی لہر نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جہاں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں گیٹ وک ہوائی اڈے سمیت متعدد اٗئیرپورٹس پر برفانی صورتحال کے پیش نظر پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔

شدید سردی سے جھیلیں، نہریں یہاں تک کہ دریا بھی جم گئے، لندن کی ایسی ہی جھیل میں برف سے ڈھکی کشتیاں ویرانی کے منظر پیش کرنے لگیں۔

برف باری نے گھروں سمیت پورے برطانیہ کو سفید چادر میں ڈھک دیا۔

لندن کے مرکز میں واقع آکسفورڈ سرکس بھی شدید برفباری میں خوبصورت منظر پیش کرنے لگا۔

خطرناک موسم بھی کرسمس کے جشن کو روک نہیں سکا، لندن میں سالانہ سانتا فن رنز ایونٹ میں کئی لوگوں نے شرکت کی۔

لندن کے سینٹ جیمز پارک میں شہری برف باری کے باوجود جاگنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے، جبکہ کئی علاقوں میں شہری اپنے پالتو کتوں کو سیر کرانے نکلے۔

برف پوش پہاڑیوں کے درمیان ایک کسان اپنی بھیڑوں کو سیر کراتے دکھائی دیا۔

اسٹراؤڈ کےعلاقے میں برف کی موٹی چادر نے کئی گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

کاؤنٹی کلیئر میں بنریٹی کیسل اور اس کے میدان برف میں چھپے حسین مناظر پیش کرنے لگے۔

صفر درجہ حرارت میں برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے فضائی مناظر، جہاں پورا شہر برف کی چادر میں مکمل ڈھکا ہوا ہے۔

کیمبرج شائر میں، آئس سکیٹرز نے جمے ہوئی جھیل پر اسکیٹنگ کا مزا لیا۔


متعلقہ خبریں