کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا


 ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، کیٹ نے زیر سمندر 7 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

پالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ  انہوں نے اواتار 2 میں اہل سین عکسبند کرانے کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا، انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں آپ کو سیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔

یہ بات کیٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے دئیے گئے انٹرویو کے دوران بتائی، وہ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔


واضح رہےکیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں