عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

’حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 38 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے‘

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیار کرلی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے سے زائد اضافے کی سفارش کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ  روپے 37  پیسے اضافے کی سفارش کر دی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پاور ڈویژن کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

یکم مئی کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں