گوگل کا وفد آج پاکستان پہنچے گا


گوگل کا پاکستان میں آفس کھولنے کے معاملے پر پیش رفت، گوگل کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع  کے مطابق گوگل کا وفد آج لاہور سے اسلام آباد آئے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہوگی کہ ہماری ان سے ملاقات ہو، ہم ان کو آمادہ کریں گے کہ وہ آفس کھولیں اور کڑوروں روپے کمائیں اور ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں۔ ان کو پتہ چلے پاکستان کا کسٹم اور کلچر کیسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آفس قائم ہوگا تو ہم ان سے مسائل پر براہ راست بات کر سکے گے، اگر کوئی ایسا مواد جو ریاست اور مذہب کے خلاف ہو ان سے بات کر کے ہم وہ ڈیلیٹ کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ

واضح تین روز قبل عالمی سرچ انجن گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ گوگل آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوگا، گوگل ایشیا پیسیفک نےسیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کروالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، گوگل وفد سے ملاقات میں پالیسیز،مسائل، حکومتی تعاون سمیت دیگرامور پرگفتگو ہوگی۔

امین الحق نے یہ بھی کہا کہ گوگل آفس یوٹیوب سمیت گوگل کی تمام ایپلی کیشنزسےمتعلق امورکی نگرانی کرے گا جس سے ایڈورٹائزنگ سےمتعلق معاملات پرصارفین کوفوری ریسپونس مل سکےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سےبھرپور تعاون حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں اپنا رابطہ آفس کھولنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،امید ہے فیس بک بھی اس ضمن میں جلدہی اپنافیصلہ جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں