فیفا میں ’کیمل فلو‘ کا خطرہ


فیفا ورلڈ کپ سے واپس آنے والوں کے لیے بُری خبربھی سامنے آگئی، ماہرین نے قطر سے آنے والوں کو ’کیمل فلو‘ سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق قطر سے برطانیہ آنے والے فٹ بال کے شائقین کو کیمل فلو کی علامات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ان علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور قے کرنا شامل ہیں۔ 2012 میں اس بیماری کی نشاندہی کے بعد سے اب تک پچیس سو سے زائد مریض ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ:فرانس سیمی فائنل میں،لائن اپ مکمل

ماہرین کے مطابق قطر میں اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہونے والے برطانوی شائقین کو اس سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ’کیمل فلو‘ کورونا وائرس سے ہی تعلق رکھتا ہے مگر یہ اس سے بھی زیادہ جان لیوا وائرس ہے۔

واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائلز کے لیے لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو مراکش کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں