سازشیں ناکام ہوں گی،عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،پرویز الہیٰ

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے  پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:باجوہ صاحب تو عمران خان کے محسن ہیں، آپ تو محسن کش نکلے، وزیر اعظم

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔13جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں عوامی نمائندوں کی مشاورت یقینی بنائی گئی۔ترقی ڈیرہ غازی خان کے عوام کا حق ہے جو ان کو ضرور دیں گے۔


متعلقہ خبریں