ای سی سی اجلاس، وزیراعظم پیکج میں تین سال کی توسیع


اسلام آباد: اقتصادی رابط کمیٹی (ای سی سی) نے ملکی برآمدات کے لیے وزیراعظم کے پیکج میں تین سال کی توسیع منظورکرلی۔

ای سی سی اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے پیکج سے برآمدات میں دس ماہ کے دوران 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس لیے برآمدات کے ٹیکسٹائل اورغیر ٹیکسٹائل شعبوں کو پیکج کی سہولتیں 30 جون 2021 تک حاصل رہیں گی۔

اضافی برآِمدت سے ملک کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ ملا اوررواں مالی سال میں برآمدت کا کل اضافہ دو ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگا۔

گزشتہ برس جنوری میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے 180 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت ڈیڑھ سال کے دوران برآمدات میں دو اعشاریہ پانچ  ارب ڈالر اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، برآمدی پیکج کے تحت ٹیکسٹائل، صنعتی مشینری اور روئی کی درآمد پر ٹیکس ڈیویٹز ختم کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں