معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں، شاہد خاقان عباسی

عوام نے فیصلہ سنادیا، نتائج تبدیل کرنے سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں، معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتاہے، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام ”صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت سمیت بہت چیلنجزکا سامنا ہے، تکنیکی طور پر پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہے، معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتا ہے جس کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے۔ ملکی معیشت اگر کمزور ہے تو اس کےذمہ دار سب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے معیار کے مطابق عمران خان نااہل ہیں، راناثنااللہ کے خلاف بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا،عدالت نے راناثنااللہ کو بری کردیا، کس نے کیا کیا اس کی کھوج لگانا چھوڑدیں ،ملکی معیشت پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بتائیں جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ سلیمان شہباز

ن لیگی رہنما  نے سلیمان شہباز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں ہیں ان پر بھی نیب نے جھوٹا مقدمہ کیا تھا، سلیمان شہباز عمران خان کے دور میں برطانیہ گئے، گزشتہ حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، تسلیم کرنا چاہیے کہ ان کو گمراہ کیا گیا تھا۔

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ کا فیصلہ وہ خود کریں گے، نوازشریف سیاسی طور پر پاکستان میں میدان سنبھال چکے ہیں،اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو الیکشن ہوں گے پنجاب میں ہم جیت جائیں گے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے ، ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں