165 سال پرانی جینز ڈھائی کروڑ میں نیلام ہو گئی


نایاب اور 165 سالہ پرانی جینز کوایک لاکھ 14 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا، اس جینز کو دنیا کی سب سے قدیم جینز  قرار دیا گیا ہے۔

امریکا میں نیلام ہونے والی اس جینز کو امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے ایک کان کن کے لیے بنائی گئی تھی، یہ جینز 1857 میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی تھی۔

کچھ افراد کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ لیوائی جیز ہے تاہم مشہور لوائی اسٹروس اینڈ کمپنی 1873 میں قائم ہوئے جس سے یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے، ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اس لباس کا لیوائی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام

جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکا‘ نامی بحری جہاز سے ملی تھی، جو 12 ستمبر 1857 میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔

بحری جہاز میں کئی مسافر سان فرانسسکو سے نیویارک جارہے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے یہ جہاز سمندر میں ڈوب گیا اور ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ دریافت ہوا، جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔

اس کے تمام زیورات اور سونے 1998 سے ہی نیلام ہوگئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں