دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے کیوں نہیں بنی ؟ بتا دیا تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا، شہباز شریف

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے چند روز قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ افغان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں