تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف موجود رہیں گے۔

اس سے قبل سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کیا جا چکا ہے اور محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں