ریکوڈک منصوبے پر دستخط کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باظابطہ منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور ریکوڈک پراجیکٹ فنڈنگ پلان کی توثیق کی گئی جبکہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ کی تنظیم نو پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے جبکہ کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر ریکوڈک معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی اور 15 دسمبر کو ریکوڈک معاہدے پر حتمی دستخط ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ گئی

ریکوڈک سے متعلق اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر اقتصادی امور کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر کے انہیں اعتماد میں لے گی جبکہ ریکوڈک معاہدے میں تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے ترمیم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں