لاہور ہائی کورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا


لاہور ہائی کورٹ نے مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی عدالت پیش ہوگئے۔

اسموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ  لاہور میں تمام مارکیٹیں رات دس بجے بندکر دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے کے 3 دن چھٹی کا اعلان

عدالت نے حکم دیا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں، تمام ریسٹورٹنس بھی رات دس بجے بند ہونگے۔جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات گیارہ بجے بند ہونگے۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آج صبح آسمان بہت بہتر تھا اسموگ میں کچھ کمی آئی ہے۔اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔جو بھی اسکول جمعے کو کھلیں اسے سیل کردیں محکمہ ایجوکیشن سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے اسکولوں کو  ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں