پی ٹی آئی کا حکومتی اراکین کی بریت کے فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی اراکین کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین کے کیسز کے گواہوں کی یا موت ہو جاتی ہیں یا وہ مکر جاتے ہیں۔ ایک سازش کے تحت چوروں کو حکومت دی جاتی ہیں اور کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے قوانین میں ترمیم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کک بیکس سے مشہور افراد عمران خان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں اور اگر یہ اتنے ہی صادق و امین ہیں تو آئیں الیکشن لڑیں۔ الیکشن کے نام سے 13 پارٹیوں کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت دہشتگردی کے منصوبوں پر عمل کرنے سے گریز کرے، وزیر مملکت خارجہ

حماد اظہر نے کہا کہ انہوں نے 13 سو ارب کے کیسز معاف کروا دیئے تاہم پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں ختم ہونے والے کیسز کو چیلنج کرے گی اور ہم حکومت میں آ کر ان کے این آر او ٹو کو اڑا کر رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے اور ان کو ان 2 خاندانوں کے بارے میں علم ہے۔ دونوں خاندانوں نے کہاں سے پیسہ بنایا اس کا حساب تو دینا پڑے گا۔ آج تک جواب نہیں آیا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے؟ ان کے کیسز کے گواہان کی اموات ہو جاتی ہیں


متعلقہ خبریں