وفاقی حکومت نے اتحادیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔

ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادیوں کے اختلاف کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں اتحادی حکومت سے مطالبہ منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لی ہیں اور وفاقی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری بل میں ترامیم پر راضی ہو گئی ہے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل صرف بلوچستان میں ریکوڈک تک محدود ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 17 دسمبر کو عمران خان فروری یا مارچ کی تاریخ نہ دے دیں، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق ترمیم شدہ غیرملکی سرمایہ کاری بل جمعہ کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور ترمیم شدہ بل قومی اسمبلی سے بھی منظور کرایا جائے گا۔

وفاقی وزرا ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔


متعلقہ خبریں