فیفا ورلڈ کپ: فرانس مسلسل دوسری بار فائنل میں، مراکش کا خواب ادھورا


 فرانس نے مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مراکش  کا پہلی بار فائنل میں جانے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

دفاعی چیمپئن فرانس نے مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کے تھیو ہرنینڈز نے پانچویں ہی منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی۔ وقفے تک مقابلہ ایک صفر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ارجنٹائن چھٹی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل  میں پہنچ گیا

میچ کے 79 ویں منٹ میں کولو موآنی نے گول کرکے فرانس کی برتری دو صفر کردی۔ مراکش کی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی لیکن مواقع ملنے کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

میچ دیکھنے کے لیے فرانس کے صدر میکرون دوحا اسٹیڈیم میں موجود تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔

فائنل میں فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہو گا۔ فیفا کی ٹرافی کیلئے فائنل میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں