این آر او کی گنگا میں دھل کر سب پاک ہو رہے ہیں، عمرا ن خان


چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او کی گنگا میں دھل کر سب پاک ہو رہے ہیں۔  سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں پہلا  این آر او دیا، پھر سابق آرمی چیف نے دوسرا این آر او  دیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے  صرف اپنے اربوں کے کیسز ختم کرائے ہیں۔اسحاق ڈار پاک ہوگیا، شہباز شریف کلیئر ہوگیا، نواز شریف نیلسن منڈیلا بنا ہوا ہے۔آصف زرداری اور ان کی بہن بھی کلیئر ہوگئے۔ اب یہ پھر ملک کا پیسہ لوٹیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طلبہ سے خطاب  میں کہا ہے کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہے، ہم نے نوجوانوں سے امیدیں لگائی ہیں۔ہم نے پاکستان کو دنیا میں مثال بنانا ہے۔نوجوان ملک کو وہاں لے کر جائیں گے جہاں جانا چاہیے تھا۔

انکا کہنا تھا کہ خواب تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہارنے کا خوف ہے۔خوف کی وجہ سے لوگ خواب کو چھوڑ دیتے ہیں۔خوف ایسی چیز ہے جو انسان کو مقصد تک پہنچنے سے روکتا ہے۔جب خواب کی جانب جائیں گے سب کہیں گے یہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:تو شہ خانہ کیس:عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کشتیاں جلا کر کام کرنا ہے کوئی پلان بی نہیں۔محنت کر کے اپنی غلطیاں دور کرو۔آزاد ذہن آزاد فیصلہ کرتے ہیں۔جب ذہنی غلام بیٹھے ہوں، روس سے تیل لینے پر آقا کی ناراضی کا سوچتے ہیں۔ بھارت اتحادی ہوتے ہوئے روس سے سستا تیل لے رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا وزیر اعظم ہر جگہ جا کر مانگتے پھرتے ہیں ۔پاکستان کا قرضہ 6 ٹریلین تھا، 10 سال میں 30 ٹریلین پرلے گئے۔اس حکومت کو گرایا گیا جس کے دور میں 17 سال میں تاریخی ترقی ہورہی تھی کبھی کسانوں کے پاس اتنا پیسہ نہیں آیا جتنا ہمارے دور میں آیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرائی، چوروں کو اوپر بٹھا دیا۔کچھ ماہ میں پاکستان کی ساری معیشت نیچے گر گئی۔ہماری پیداوار نیچے آگئی، ٹیکس کولیکشن نیچے گر رہی ہے۔گزشتہ 7ماہ میں پاکستانی شہری بیرون ملک گئے۔

 


متعلقہ خبریں