عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ گرفتار


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے دانیہ شاہ کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ کو اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی طرف سے نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں دروازے نہیں بند کیے جا سکتے، شیخ رشید

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا 9 جون کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا اور وہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں