16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، شہباز شریف


16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

سانحہ اے پی ایس پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشگردوں نے اے پی ایس پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی، برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا،آج سانحہ اے پی ایس کےشہداء سےعقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس، 8 سال بیت گئے، مگر زخم آج بھی تازہ

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں