بشریٰ بی بی اور نگراں بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو لیک


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگراں بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں اور نگران بنی گالہ سے سوالات کر رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے انعام خان کو سلام کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں کیا آپ نے افسر کو کہا تھا کہ تصویریں کھینچ کر بھیجو؟

انعام خان نے جواب دیا کہ نہیں تو بی بی میں ںے نہیں کہا۔ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ تو تصویریں کیوں کھینچی تھیں؟ گھر میں آئی چیزوں کی تصویریں نہیں بناتے اور گھر میں آنے والی چیزیں میرے پاس آرہی ہیں۔ گھر سے باہر جو چیز جائے اس کی تصویر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا عوام کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

نامعلوم شخص نے کہا کہ بی بی ثبوت کے لیے کھینچی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے سوال کیا کہ کس چیز کا ثبوت ؟ اور آپ کون ہوتے ہیں ثبوت دینے والے؟ کیا آپ نے مجھے سے پوچھا ہے؟ سوری جی کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ تم لوگوں نے اس گھر کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایم ایس ہم پر بھروسہ کر کے بھیج رہا ہے اس نے تصویریں نہیں کھینچیں۔ تم کون ہوتے ہو تصویریں کھینچنے والے اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں ؟

نگراں انعام خان نے کہا کہ بی بی اس نے مجھے تصویریں دیں اور کہا کہ یہ چیزیں اندر گئی ہیں۔ بی بی ہم نے تصویریں کھینچ کر کیا کرنی ہیں ؟

بشریٰ بی بی نے کہا کہ تم نے کیا کرنا ہے بس آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آو گے۔ بس۔ تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔


متعلقہ خبریں