کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

state bank

فائل فوٹو


کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ امپورٹ پر عائد پابندیوں کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق نومبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 اعشاریہ 60 کروڑ ڈالر رہا اور نومبر 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔

اکتوبر 2022 کے مقابلے میں نومبر 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 51 فیصد کمی ہوئی اور اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 اعشاریہ 90 کروڑ ڈالر تھا۔ گزشتہ 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال نومبر میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر تھا اور رواں سال نومبر میں خسارہ 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔


متعلقہ خبریں