مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ‌ نواز کھوکھر نے کہا کہ ڈیڑھ دو سال سے پارٹی کے ساتھ کچھ مسائل چل رہے تھے اور اسی وجہ سے بطور ترجمان پارٹی بھی عہدے سے استعفی دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھ سے سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بڑے منصوبوں کی منظوری، شہباز شریف کی طرح بیڑا غرق کرنا نہیں چاہتے، پرویز الہیٰ

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سینیٹ نشست واپس کرنے کا کہا گیا تو میں نے استعفیٰ دے دیا اور اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا لیکن ابھی پارٹی کو باضابطہ خط نہیں لکھا۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں