پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تلخی، وزیر مستعفیٰ


لاہور: پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک مستعفیٰ ہو گئے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ اجلاس میں حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی جس کے بعد صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزرا بات کرنا چاہتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کے ساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا اور ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ کے لیے خاندان کے 2 ٹکڑے کیے، چودھری سالک حسین

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے باوجود حسنین بہادر دریشک نے گفتگو جاری رکھی تو وزیر اعلیٰ نے انہیں روکا جس پر وزیر غصے میں آ گئے اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں پھر استعفیٰ دے دیتا ہوں۔

صوبائی وزیر میں چلا جاتا ہوں کہہ کر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے۔

حسنین بہادر دریشک کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ ارسال کرنے کی تصدیق ہو گئی۔


متعلقہ خبریں