چیئر مین پی سی بی کی تبدیلی کا امکان


 چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کوچیئر مین پی سی بی بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کا عہد ہ دیئے  جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹیسٹ، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

وزیر اعظم نے نجم سیٹھی سے ملاقات میں کہا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے۔پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے۔وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں