کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان


کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ کے الیکٹرک نے کثیر المدتی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست 2017 اور 2023 کی ایڈجسمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 دسمبر کو سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں