کراچی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کی اننگز 304 رنز پر ختم، انگلینڈ کا بھی ایک آوٹ


انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ  کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی اننگز میں304 رنز پرپوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابر اعظم نے 78 رنز کی شاندار انگگز کھیلی ۔ پاکستان کی 18 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں گری، انہوں نے 8 رنز بنائے۔

شان مسعود30 رنز بنا کر اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان کا اسکور 46 رنز تھا۔117 رنز پر اظہر علی بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

23 رنز  بنا کر سعود شکیل، محمد رضوان19 رنز بنا  کر آوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔

آغا سلمان نے نعمان علی کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 48 رنز کی پارٹرشپ قائم کی  نعمان علی 2O رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سلمان آغا نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ابرار احمد نے 4 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کے مسٹری اسپنر نے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا اور زیک کرولی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔


متعلقہ خبریں