لکی مروت:تھانےپر دہشت گردوں کا حملہ،4 اہلکار شہید

پولیس فنڈز

 لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید  ہو گئے۔

لکی مروت میں تھانہ بر گئی  پر رات گئے دہشتگردوں نے  دستی بموں اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔  پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، جوان شہید

پولیس  کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں 4  پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں محمد اشفاق انور، ڈی سی، ڈی پی او اور فورسز و سول افسران  نےبھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں