انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو چھوڑ دیا


 ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ  کی سفیر کے طور پر عہدے سے سبکدوش ہو گئیں۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے الگ ہو گئی ہیں۔ وہ 20 سال سے زائد بطور نمائندہ خصوصی خدمات انجام دیتی رہیں۔

 اقوام متحدہ اور اداکارہ کی جانب سے مشترکہ بیان  میں کہا گیا تھا  کہ اداکارہ اپنے عہدے سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق سے متعلق ایشوز پر کام کرنے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں غربت، ملیریا اور اموات بڑھنے کے خدشات، اقوام متحدہ نے امداد کی نئی اپیل کر دی

انجلینا جو لی نے کہا ہے کہ میں دنیا بھر میں کہیں بھی موجود پناہ گزینوں، مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے جتنا ہو سکا کام جاری رکھوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کچھ مختلف انداز میں کام کرنے کا ہے۔ جس کے لیے براہ راست پناہ گزینوں اور ان کے لیے کام کرنے والے مقامی امدادی اداروں سے رابطہ کروں گی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ساتھ 2001 میں کام شروع کیا تھا اور 2012 میں ان کو نمائندہ خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں