آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں


آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر لیں۔

مچل اسٹارک نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف 74ویں میچ میں اپنے نام کیا۔ مچل اسٹارک 107 ون ڈے میچوں میں 211 وکٹیں بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

اسٹارک سے پہلے 6 آسٹریلوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آنجہانی لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے 145 میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی  پڑھیں:کراچی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم کی اننگز 304 رنز پر ختم، انگلینڈ کا بھی ایک آوٹ

فاسٹ بالر گلین میگرا نے 124 میچوں میں 563 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اسپنر نیتھن لیون 113 میچوں میں 454 جب کہ ماضی کے مقبول فاسٹ بالر ڈینس لِلی 70 میچوں میں 355 آوٹ کر چکے ہیں۔

فاسٹ بالر مچل جانسن نے 73 میچوں میں 313 اور بریٹ لی نے 76 میچوں میں 310 وکٹیں لیں۔


متعلقہ خبریں