فیفا ورلڈ کپ کے چیمپئنز، کب کون جیتا؟


فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک دو دو بار ٹرافی اٹھائی ہے۔

فیفا کے تحت اب تک 21 ورلڈ کپ کھیلے گئے۔برازیل نے سب سے زیادہ 5 بار فیفا ورلڈ کپ جیتا۔ برازیل نے 1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002 میں ٹرافی اٹھائی۔

جرمنی اور اٹلی نے چار چار بار ورلڈ کپ جیتا۔جرمنی نے 1954، 1974، 1990 اور 2014 میں ٹرافی اٹھائی۔اٹلی  1934، 1938، 1982 اور 2006 میں چیمپئن بنا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام

ارجنٹائن نے  1978 اور 1986 میں ٹائٹل جیتے۔فرانس نے 1998 اور 2018 میں ٹرافی اٹھائی۔یوراگوئے 1930 اور 1950 میں چیمپئن بنا۔

انگلینڈ نے 1966 اور اسپین نے 2010 میں ٹرافی اپنے نام کی۔اس طرح جنوبی امریکا کی ٹیمیں 9 اور یورپ کی ٹیمیں 12 بار فیفا چیمپئن بنیں۔

برازیل اور جرمنی نے سب سے زیادہ 109 میچ کھیل رکھے ہیں۔برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ 73 بار فاتح رہی جب کہ جرمنی نے 67 میچ جیتے۔جرمنی کے میروسلاف کلوزے کو سب سے زیادہ 16 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے.

 


متعلقہ خبریں