شاہ رخ خان کے گانے “بے شرم رنگ” کو رنگ لگ گئے


 شاہ رخ خان کی متنازع فلم پٹھان کے گانے ’’بےشرم رنگ‘‘ نے ایک ہفتے میں 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کی  نئی فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ نےایک ہفتے میں 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ اداکارہ نے شاہ رخ خان کو دیکھ کر دل تھام لیا

فلم کو ریلیز سے قبل کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ گانے بےشرم رنگ میں زعفرانی رنگ کے کپڑے پہننے پر اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

فلم اگلے سال جنوری کے آخر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں