کنگ خان کو بالی وڈ کے بھائی جان کی کونسی فلم بھا گئی


کنگ خان کو بالی وڈ کے بھائی جان کی کونسی فلم پسند ہے؟ بالاخر بتادیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ ان کو سلمان خان کی تمام فلموں میں سے کونسی فلم پسند ہے تو کنگ خان نے بجرنگی بھائی جان کا نام بتایا۔

رپورٹس کے مطابق 2008 میں اداکار کترینہ کیف کی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کا اداکار سلمان خان کے ساتھ زبردست جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں مشہور شخصیات کے درمیان بات چیت ختم ہوگئی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دونوں سپر اسٹارز پرانی باتیں بھلا کر پھر سے ایک ساتھ دکھنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے گانے “بے شرم رنگ” کو رنگ لگ گئے

جھگڑے کے بعد 2017 میں مداحوں نے دونوں کو فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں اسکرین شئیر کرتے دیکھا گیا۔ سلمان خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے گھر بھی پہنچے تھے۔

سلمان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم شامل ہیں۔ پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کو ریلیز کے بعد سے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں