عمران خان عقلمند آدمی ہیں، مشورے کی ضرورت نہیں، چودھری شجاعت حسین


گجرات: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان عقلمندی آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے جبکہ گزشتہ روز شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ میرے وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطے ہیں لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں، عمران خان

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر لگے ہوئے ہیں۔ اگلے 3 سے 4 روز تک سیاسی ملاقاتیں اور رابطے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عقلمند آدمی ہیں اور انہیں مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں