خضدار میں دھماکہ، 13 افراد زخمی


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اسپتال روڈ کے قریب ہوا جس میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، سپاہی سمیت 2 شہری شہید

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں