پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

oil gas lpg

 پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کےضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ کنویں پر26 جون 2022 سےتیل و گیس کی دریافت کے لیےکام کا آغاز کیا تھا۔

چک 5 کے ڈیم ساؤتھ بلاک میں کنویں پر 3400 میڑ گہرائی تک کھدائی کی گئی۔ کنویں سے 1.30 ملین معکب فٹ گیس یومیہ اور 2 ہزار بیرل خام تیل کےذخائر ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں