استعفوں کی تصدیق :پی ٹی آئی ایم این ایز کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


 پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے جمعرات کو اسپیکر کےسامنے پیش  ہو کر استعفوں کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی  کے 123ارکان  نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ارکان اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ارکان  شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے۔


متعلقہ خبریں